اداکارہ دیشاپٹانی کےگھرپرفائرنگ ،گولڈی برار گینگ نےذمہ داری قبول کرلی

0
7

بالی ووڈ اداکارہ دیشاپٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کاافسوسناک واقعہ پیش آیاجس کی ذمہ داری گولڈی برار گینگ نے قبول کرلی۔
بھارتی میڈیاکےمطابق جمعہ کی شپ3:30پراداکارہ دیشاپٹانی کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔جس میں اداکارہ اوران کےاہلخانہ محفوظ رہے،مگرانتہائی خوفزدہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق گزشتہ رات کو2نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نےاداکارہ کےگھر کے باہر اچانک فائرنگ شروع کردی ،جس کےباعث علاقے میں بھی خوف وہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بدنام زمانہ گینگسٹر روہت گودارا اور گولڈی برار گینگ نے بذریعہ سوشل میڈیا پوسٹ دیشاپٹانی کےگھرپرحملےکی ذمےداری قبول کرتےہوئےکہاکہ اداکارہ کی بہن خوشبو پٹانی نےاُن کےروحانی رہنما ؤں پریمانند مہاراج اور انیرودھاچاریہ جی مہاراج سے متعلق توہین آمیز بیان دیا تھا جس کی وجہ سے یہ حملہ کیا گیا۔
بھارتی میڈیاکےمطابق دونوں گینگسٹرگروپس کی جانب سےسوشل میڈیاپیغام میں اداکارہ دیشاپٹانی سمیت پورےبالی ووڈکووارننگ دی گئی ہےکہ اگرآئندہ کسی نےبھی کسی قسم کی توہین کی توابھی صرف ایک ٹریلر تھا، اگلی بار اگر خوشبو پٹانی یا کسی بھی شخص کی طرف سے ایسی کوئی حرکت کی گئی تو ہم ان کے گھر سے کسی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔
سوشل میڈیاپوسٹ میں مزیدبتایاگیاکہ یہ پیغام صرف ان کے لیے نہیں بلکہ فلم انڈسٹری سے منسلک تمام فنکاروں اور ان سے وابستہ لوگوں کے لیے بھی ہے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق اداکارہ کےوالدجگدیش پٹانی کی جانب سےاس افسوسناک واقعہ کی پولیس میں باضابطہ طورپردرخواست دی گئی ہے،جس پرپولیس نے تحقیقات کیلئے 5خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

Leave a reply