اداکارہ روبی انعم نےاپنےبارےبڑاانکشاف کردیا

0
4

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ روبی انعم نےاپنےبارےمیں انکشاف کرتےہوئےبتایاکہ شادی سے پہلے میں لڑکوں جیسی تھی، مجھے ہر دوسرے شخص سے پیار ہوجاتا تھا، ہر محبت شدت سے کی۔
اداکارہ روبی انعم نےتھیٹراوراداکاری میں اپنےفن کالوہامنوایا۔
حال ہی میں اداکارہ روبی انعم نےایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں اداکارہ نے اپنے کیریئراورنجی زندگی کےبارےمیں کھل کرگفتگوکی۔
روبی انعم نےاپنےکیرئیرکےآغازکےبارےمیں بتایاکہ میں نےچھوٹی عمرمیں اپنےفنی کیرئیرکاآغاز کیاتھا جب میں نویں جماعت کی طالبہ تھیں۔روبی انعم نے بتایاکہ میں اپنےفنی کیریئرکاآغازتھیٹر سے کیا تھا ،شروعات میں والدہ سمیت کئی اپنوں نے تھیٹر میں اداکاری مخالفت کی لیکن والد نے ساتھ دیا البتہ اب میرے سسرال والوں کو تھیٹر پسند نہیں۔
میزبان نےروبی انعم سےسوال کیاکہ شادی سےپہلے آپ کی زندگی کیسی تھی جس پراداکارہ کےجواب پرحال میں موجودسب لوگ دہنگ رہ گئے۔روبی انعم نےکہاکہ شادی سے پہلے میں لڑکوں جیسی تھی، مجھے ہر دوسرے شخص سے پیار ہوجاتا تھا، ہر محبت شدت سے کی اور ہر بار یہی سوچتی تھی کہ اگر یہ شخص نہیں ملا تو مرجاؤں گی۔
میزبان نےاداکارہ سےسوال کیاکہ آپ کی شادی کی پہلی زندگی کےبارےمیں آپ کےشوہرکوپتاہےجس پر روبی انعم نےبتایاکہ شادی سے پہلے میری تمام محبت، دوستیاں اور معاشقوں کا علم میرے شوہر اظہرکو ہے، میں نے چھپایا نہیں۔
روبی انعم نے کہاکہ شادی تاخیر سے کی اور ایک سے ہی کی کیوں کہ شادی کے حق میں نہیں تھی تاہم والد کے انتقال کے بعدامی نے شادی کیلئے مجبور کیا تو شادی کیلئے رضامند ہوگئی لیکن جس سے شادی کرنا چاہتی تھی وہ شخص اس وقت شادی شدہ تھا لہٰذا امی میری ایک شادی شدہ شخص سے شادی کیلئے رضامند نہیں ہوئیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میری ارینج میرج ہوئی، میرے شوہر اظہر کشمیری ہیں، ہماری شادی کو 17 سال ہوچکے ہیں، شوہر نے ہی مجھے فیشن کرنا سکھایا اور مجھے گروم کیا۔

Leave a reply