اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں

0
7

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں۔
اداکارہ سجل علی 17 جنوری 1994 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، اُنہوں نے 2011میں شوبزکی دنیامیں ڈرامہ سیریل ’محمود آباد کی ملکائیں‘سے قدم رکھا۔سجل علی نےنہ صرف پاکستان بلکہ بالی ووڈانڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کالوہامنوایا۔
اداکارہ سجل علی کی سالگرہ گزشتہ ماہ جنوری کی 17تاریخ کوآئی تھی جس کواُنہوں نےگزشتہ روزبےحدسادگی کےساتھ منایا۔
اداکارہ نےاپنی سالگرہ کی کچھ تصاویریں سوشل میڈیاپرشیئرکی جوکہ جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ تھوڑی دیر سے، لیکن سالگرہ کی خوبصورت خواہشات کے لیے آپ سب کا تہہ دل سے شکریہ! اس سال تمام محبتوں اور ہر چیز کے لیے میں خود کو بہت خوش نصیب محسوس کر رہی ہوں۔اداکارہ کی تصاویرں کومداحوں کی طرف سےبے حد پسند کیا جارہاہے۔
دوسری جانب شوبز انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو تاحال سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply