اداکارہ صائمہ قریشی نےشادی شدہ لڑکیوں کوگھربسانےکاطریقہ بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نےشادی شدہ لڑکیوں کوگھربسانےکاطریقہ بتادیا۔
سینئر اداکارہ صائمہ قریشی نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُنہوں نےاپنےکیرئیراورنجی زندگی کےبارےمیں تفصیل کےساتھ گفتگوکی۔
میزبان نےاداکارہ سےشادی اورطلاق کےموضوع پرسوال کیاجس کاصائمہ قریشی نےنہ صرف جواب دیابلکہ نئی شادی شدہ لڑکیوں کواپناگھربسانےکاطریقہ بھی بتایا۔
اداکارہ نےکہاکہ جب لڑکیوں کی شادی کردی جاتی ہےتوان کےوالدین کو چاہیے کہ بیٹیوں کی حمایت چھوڑدیں،اوربیٹیوں کو سمجھائیں کہ ہم نے بھی اپنی زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں، تمہیں بھی دیکھنی ہوں گی، انہیں شہ نہیں دینی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ساس یا شوہر اونچی آواز میں کچھ کہہ دے یا کسی بات پر تنقید کردے تو ایسی صورت میں لڑکیوں کو سپورٹ کرنے کے بجائے انہیں ان کی جنگ خود لڑنے دینا چاہیے۔
صائمہ قریشی نےکہاکہ اگر شوہر بیوی کا خرچہ اٹھا رہا ہے، پیار محبت سے رکھتا ہے تو چھوٹی موٹی چیزیں برداشت کرنی چاہئیں لیکن اگر شوہر ظلم کر رہا ہے، گالم گلوچ یا مار پیٹ کر رہا ہے تو ایسی صورت میں برداشت نہیں کرنا چاہیے۔