اداکارہ مریم نفیس نے شوہر سے اختلافات مٹانے کا طریقہ بتا دیا

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس نے شوہر سے اختلافات مٹانے کا طریقہ بتا دیا۔
حال ہی میں اداکارہ مریم نفیس نےایک نجی چینل کےمارننگ شومیں بطورمہمان شرکت کی۔جہاں پراُنہوں نےاپنےکیریئراورنجی زندگی کےبارےمیں تفصیل کےساتھ گفتگوکی۔
میزبان نےاداکارہ سےسوال کیاجس کےجواب میں مریم نفیس نےجواب دیتےہوئےبتایاکہ میاں بیوی میں جھگڑاہوجاتاہےمگرمیں نے اور میرے شوہر امان احمدنےایک انوکھااصول طےکیاہےجس پرعمل کرتےہیں اورجلد ہی صلح ہوجاتی ہے۔
اداکارہ نےگفتگوکوجاری رکھتےہوئےبتایاکہ ہم دونوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر کبھی جھگڑا ہو جائے تو اُس رات الگ کمروں میں سوئیں گے۔ جیسے ہی جھگڑا ہوتا ہے تو ہم دونوں میں سے ایک گھر سے چلاجاتا ہے اور رات گئے واپس آتا ہے۔
مریم نفیس کے بقول ہم صبح تک ایک دوسرے کی شکل نہیں دیکھتے تاکہ غصہ ٹھنڈا ہوجائے۔ اگلی صبح ناشتے پر بات چیت سے معاملہ حل کر لیتے ہیں۔
مریم نفیس نےمزیدبتایاکہ ہمارےاس اصول کی وجہ سےنہ صرف ان کے درمیان غلط فہمیاں کم ہوئیں بلکہ رشتہ بھی مزید مضبوط اور پُرسکون ہوا۔
واضح رہےکہ اداکارمریم نفیس اورہدایت کارامان احمدنے2022میں شادی کی تھی اور مارچ 2025 میں ان کے ہاں پہلےبیٹے عیسیٰ کی پیدائش ہوئی۔
یادرہےکہ مریم نفیس سے قبل امان احمد کی شادی اداکارہ بشریٰ انصاری کی بیٹی سے ہوئی تھی لیکن وہ چل نہ سکی اور دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔















