اداکارہ مہوش حیات کی بہن نےبھی شوبزانڈسٹری میں قدم رکھ دیا

0
10

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کےبعداب اُن کی بہن نےبھی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ دیا۔
حالیہ انٹرویومیں افشین حیات کاکہناتھاکہ وہ میوزک انڈسٹری سے کئی سالوں سے وابستہ ہیں لیکن انہوں نےاب ڈرامہ ڈائن کےمنفی کردار سے خوب توجہ حاصل کی ہے۔
افشین حیات کامزیدکہناتھاکہ ڈرامہ ڈائن سےاُن کوکافی پذیررائی ملی ہے،اس کامیابی کےبعد اب وہ باقاعدگی سے اسکرین پر آنے کی کوشش کریں گی۔اُنہوں نےبتایاکہ وہ کافی عرصے سے تھیٹر کر رہی ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی کام چکی ہیں۔
یاد رہے کہ اس ڈرامے میں مہوش حیات مرکزی کردار نبھا رہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ ان کی بہن بھی اسی ڈرامے میں ہیں جس کے بارے میں کم ہی ناظرین کو معلوم ہے۔

Leave a reply