اداکارہ ہانیہ عامر نے فریضہ حج اداکرلیا

0
11

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ ہانیہ عامرنےفریضہ حج اداکرلیا۔اداکارہ نے منیٰ سے اپنی تصویر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنی سعودی سہیلیوں کے ساتھ موجود ہیں۔
فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پراداکارہ نےایک سیلفی شیئرکی ،جس میں ہانیہ عامرنےدوپٹےسےاپناسرڈھانپاہواہےاورعبایہ میں ملبوس ہیں جبکہ اداکارہ کے ساتھ موجود دیگر خواتین بھی اسی لباس میں ہیں۔انسٹاگرام پرشیئرکی گئی اس تصویرمیں اداکارہ کی سعودی سہلیاں بھی موجودہیں۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے پوسٹ کی لوکیشن منیٰ، مکہ سعودی عربیہ تحریر کیا ہے اور ان کا لباس بھی روایتی خواتین حجاج جیسا ہے، ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر ان کی ساتھی فنکاروں اورمداحوں کی جانب سے مبارک بادکاسلسلہ جاری ہے۔
یاد رہےکہ اداکارہ نےحج کےدوران اپنی پہلی تصویرشیئرکی ہےورنہ ہانیہ عامراپنےمداحوں کواپنی مصروفیات سےآگاہ رکھتی ہیں۔
واضح رہےکہ دنیابھرسےاس سال 16لاکھ73ہزارعازمین نےحج کی سعادت حاصل کی ،جس میں پاکستان سےسیاسی ،شوبزاور دیگر مشہور شخصیات نے حج کی سعادت حاصل کی جن میں اداکارہ ہانیہ عامر بھی شامل ہیں۔

Leave a reply