اداکار آغا شیراز کی طبیعت ناساز:ہسپتال منتقل

پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکارآغاشیرازکی اچانک طبیعت بگڑگئی،ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
میڈیارپورٹس کےمطابق گزشتہ روزاداکارآغاشیرازکودل کی تکلیف محسوس ہوئی جس کی وجہ سے اُن کو فوری طورپرہسپتال منتقل کیاگیا۔جہاں پر ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی تاہم بروقت علاج کےباعث اُن کی حالت اب بہتر ہے۔
دوسری جانب فوٹواینڈویڈیوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پرآغاشیرازکےمداحوں نےاداکارکی جلدصحت یابی کےلئےدعائیں کیں۔اورہسپتال کے بیڈ سے ان کی دو ویڈیوزشیئر کی گئی ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں آغا شیراز نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
ویڈیوکےکیپشن میں لکھاہےکہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں بہتر ہوں، لیکن مجھے اب بھی آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔















