ادب کانوبیل انعام:پہلی بارجنوبی کوریاکی خاتون کےنام

0
22

پہلی بارادب کانوبیل انعام جنوبی کوریاکی خاتون کودینےکااعلان کیاگیاہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق رواں سال 2024میں جنوبی کوریاکی مصنفہ ہن کانگ کونوبیل انعام برائے ادب دیا گیا ہے۔
1970کوجنوبی کوریاکےشہر گوانگجو میں پیدا ہونےوالی ہن کانگ نو برس کی عمر میں دارالحکومت سیئول منتقل ہوئیں،ادبی گھرانےسےتعلق رکھنےوالی مصنفہ کےوالدبھی ناول نگارتھے۔
سال 2007 میں ناول ’دی ویجیٹیرین‘ نےہن کانگ کوعالمی شہرت دلائی ، یہ ان کا پہلا ناول تھا جس کا انگریزی میں ترجمہ کیا گیا۔ہن کانگ تحریر و تصنیف کے ساتھ ساتھ موسیقی سے بھی گہرا شغف رکھتی ہیں اور ان کے ادبی شہ پاروں میں اس کا اثر نظر آتا ہے۔
2010 میں ان کا ناول ’دی ونڈ بلوز‘، 2013 میں ’گریک لیسن‘، 2014 میں ’ہیومن ایکٹ ‘، 2017 میں ’دی وائٹ بک‘ اور 2021 میں ’وی ڈونٹ پارٹ‘ شائع ہوا۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق ہن کانگ کو نثر اور شاعری میں منفرد انداز تحریر پر انعام کیلئے منتخب کیا گیا، انہیں دسمبر میں نوبیل ایوارڈ اور 12 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم دی جائے گی۔

Leave a reply