اساتذہ کی انتھک محنت ہی ہے جو نوجوان نسل میں ترقی و خوشحالی کی لگن پیدا کرتی ہے،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ یہ اساتذہ کی انتھک محنت ہی ہے جو نوجوان نسل میں ترقی اور خوشحالی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےعالمی یوم اساتذہ کےموقع پیغام جاری کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ میں پاکستان بھر کے تمام اساتذہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں،وہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور علم پر مبنی معیشت بننے کے ہمارے مقصد کے لیے ان کی لگن ناگزیر ہے۔آج کے دن ہم ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، جو اپنے غیر متزلزل عزم کے ساتھ نوجوان ذہنوں کو سنوارتے ہیں ۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ حکومت پاکستان اساتذہ کے ساتھ کئے گئے اپنے وعدے کی تکمیل کے لیے پرعزم ہے ، ہم ایک حوصلہ افزا اور اچھی معاون تدریسی افرادی قوت کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور جدید انفراسٹرکچر اور تعلیمی وسائل میں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔اساتذہ کی کاوشوں کے بغیر ہم اپنی ان امنگوں کو پورا نہیں کر سکتے جو ہم نے بحیثیت قوم اپنے لیے متعین کر رکھی ہیں۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ جنہوں نے پاکستان کے مستقبل کی تشکیل اور علم کو فروغ دینے کے عظیم مشن کو سر انجام دینے کا بیڑہ اٹھایا ہے، درحقیقت کسی ملک کی ترقی بنیادی طور پر اس کے افراد کی تعلیم سے جڑی ہوتی ہے اور یہ اساتذہ کی انتھک محنت ہی ہے جو نوجوان نسل میں ترقی اور خوشحالی کی تحریک اور لگن پیدا کرتی ہے۔ ہمارا مقصد ایک اعلیٰ کارکردگی کا حامل تعلیمی نظام وضع کرنا ہے جو ہمارے طلباء اور اساتذہ دونوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کی منازل طے کرنے کے قابل بنا سکے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ آئیے ،ہم آج اور ہر آنے والے دن کو اپنے اساتذہ کے انتہائی اثر انگیز کردار کے طور پر منائیں اور پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے ان کے مشن میں ان کی معاونت کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ایرانی صدر کا دورہ لاہور
اپریل 22, 2024 -
ڈاکٹرشاہدقتل کیس میں اہم انکشافات سامنےآگئے
اگست 10, 2024 -
وزیراعظم نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کی منظوری دے دی
اپریل 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔