امریکا نے ایران سے متعلق پاکستان کی ثالثی کو سراہا، ڈار،روبیو ملاقات پر اعلامیہ جاری

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث کا کردار ادا کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
امریکا نے ایران کے معاملے میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا ہے۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق، وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام اور ایران سے مکالمے میں ثالثی کے کردار پر پاکستان کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایران کے ساتھ مفاہمت اور بات چیت میں ثالث بننا اہم پیش رفت ہے، اور اس نے خطے میں امن کے فروغ میں مدد دی ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات میں انسداد دہشت گردی کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے، خاص طور پر داعش خراسان کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس سلسلے میں اگست میں اسلام آباد میں پاک-امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات بھی طے پا چکے ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نےنائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد سماجی رابطےکی سائٹ ایکس پر اپنابیان جاری کیا۔اُن کاکہناتھاکہ امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ نےپاکستانی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت کو وسعت دینے پر بات چیت ہوئی۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ا ہم معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دہشت گردی کے خلاف شراکت داری اور علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
سانحہ سوات کی تحقیقات میں پولیس کی کوتاہیوں کی نشاندہی
جولائی 26, 2025توشہ خانہ ٹوکیس،سماعت بغیرکارروائی کےملتوی
جولائی 26, 2025خبردار،خیبرپختونخواحکومت نےسیاحوں کیلئےایڈوائزری جاری کردی
جولائی 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔