اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تقرری کامعاملہ:عدالت کااظہاربرہمی

0
23

وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تقرری کےخلاف درخواست میں عدالت نےدرخواست گزارکےرویےپربرہمی کااظہارکیا۔
وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم تقرری کےخلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس نےکی۔
وکیل درخواست گزارطارق منصورنےسندھ ہائیکورٹ بینچ کی آئینی حیثیت پراعتراض کردیا۔
وکیل درخواست گزارنےموقف اختیارکیاکہ یہ بینچ اس کیس کی سماعت نہیں کرسکتا،26ویں آئینی ترمیم کےبعددرخواست صرف آئینی بینچ سن سکتاہے۔
سندھ ہائیکورٹ نےوکیل درخواست گزارکےرویےپربرہمی کااظہارکیا۔
چیف جسٹس نےریمارکس دیتےہوئےکہاکہ آپ کوسمجھا سمجھاکرتھک گئے،خودکوبہترکریں۔عدالت کی وکیل درخواست گزارطارق منصورکونصیحت۔
عدالت نےکہاکہ کب دلائل دیےجائیں کب بینچ میں بولناہےیہ بات آپ کوسمجھنی چاہیے،آپ یہاں کشتی لڑنےآتےہیں یاوکالت کرنےآئےہیں،ہم کب کہاآپ آئینی بینچ سےمتعلق نوٹیفکیشن جمع کرائیں،آپ کورٹ کاوقت ضائع کررہےہیں،ہم اپنےآرڈرمیں بھی لکھ رہےہیں وکیل کےمطابق ہم یہ معاملہ نہیں سن سکتے۔
وکیل طارق منصورنےکہاکہ ان کےجواب کےمطابق اعزازی عہدہ ہے۔
عدالت نےکہاکہ اس سےپہلے بھی نائب وزیراعظم تعینات ہوا جسے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا۔
عدالت نےدرخواست گزاراورڈپٹی اٹارنی جنرل کوہدایت کی کہ لاہورہائیکورٹ کافیصلہ جمع کرائیں۔
سندھ ہائیکورٹ نےدرخواست کی مزیدسماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Leave a reply