اسحاق ڈارکی نائب وزیراعظم تقرری کامعاملہ،وفاقی حکومت نے جواب جمع کر ادیا

0
3

اسحاق ڈارکی بطورڈپٹی وزیراعظم کی تقرری کامعاملےپروفاقی حکومت نے عدالت میں جواب جمع کرادیا۔
سندھ ہائیکورٹ کےچیف جسٹس محمدشفیع صدیقی نےاسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری کےخلاف درخواست پرسماعت کی۔
درخواست گزارطارق منصورنےموقف اختیارکیاکہ اسحاق ڈارکی ڈپٹی وزیراعظم کےعہدےپرتقرری خلاف قانون ہے،اسحاق ڈارکی تقرری کانوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے۔
وفاقی حکومت نےاسحاق ڈارکی ڈپٹی وزیراعظم کی درخواست کےخلاف عدالت میں جواب جمع کرادیا۔
جواب میں کہاگیاکہ اسحاق ڈارکاعہدہ اعزازی ہے،اسحاق ڈارکےپاس بطور نائب وزیراعظم کوئی اختیارات نہیں ہیں۔
چیف جسٹس محمدشفیع صدیقی نےریمارکس دئیے کہ اس کیس میں کوئی فوری نوعیت کامعاملہ نہیں ۔
بعدازاں عدالت نےوقت کی کمی کےباعث سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Leave a reply