اسدقیصرنےتاثردیاکہ ایک پارٹی کی جیت اوردوسری کی شکست ہوئی،نوید قمر

0
39

رہنما پیپلزپارٹی سید نوید قمرنےکہاہےکہ سابق سپیکراسدقیصرنےتاثردیاکہ ایک پارٹی کی جیت اور دوسری کی شکست ہوئی ہے،اگر جیت ہوئی تو پارلیمنٹ کی ہوئی اگر شکست ہوئی تو پارلیمنٹ کی ہوئی۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے رہنماپیپلزپارٹی سیدنویدقمرکاکہناتھاکہ آئینی ترامیم سب کی مشاورت سے ہوسکیں گی یہ وہ ڈرافٹ نہیں ہے کہ پارلیمنٹ میں پیش ہو اور کمیٹی میں جائے۔پیپلز پارٹی نے کچھ تجاویز کو کم کیابیرسٹر علی ظفر نے بھی ماضی توازن قائم کرنے کی بات کو مانا ہر چیز کو آج کی سیاست کے چشمے سے نہ دیکھیں۔
سیدنویدقمرکامزیدکہناتھاکہ پی ایم ایل این نے ماضی میں سمجھا کہ افتخار چودھری ان کا جج ہے، انہوں نے سمجھا کہ افتخار چودھری صرف ہمیں مارے گا،تمام ججز ہمارے لیے قابل احترام ہیں، آنے والے ججز منصور علی شاہ کیلئے بہت احترام ہے،پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ عدلیہ طاقتور ہو تو فائدہ ان کو ہے ،پی ٹی آئی کے خیال میں پارلیمنٹ مضبوط ہو تو فائدہ ہمیں اور مسلم لیگ ن کو ہوگا،خصوصی کمیٹی اتفاق رائے پیدا کرنے کا فورم ہے۔سابق سپیکر نے تاثر دیا کہ ایک پارٹی کی جیت اور دوسری کی شکست ہوئی ۔

Leave a reply