اسرائیلی دفاعی نظام میں خرابی:میزائل لانچنگ مقام کےقریب ہی پھٹ گیا

اسرائیل کے ایک فضائی دفاعی نظام میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث میزائل لانچنگ مقام کےقریب ہی پھٹ گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ میزائل نگیوریگستان میں نصب بیٹری سے فائر کیا گیا اور قریب ہی پھٹ گیا، اسرائیلی فوج کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ میزائل نظام ’’ایرو3‘‘ کا انٹرسیپٹر درست ہدف پر نہ پہنچ سکا۔
میزائل حملوں کے حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایران نے اسرائیل پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائل داغے، آئرن ڈوم، ڈیوڈزسلنگ اور ایروسسٹم نے 80 تا 90 فیصد میزائل تباہ کیے ہیں۔ تل ابیب میں ایران کے کئی میزائل اہداف تک پہنچے ہیں جس سے عمارتیں متاثر ہوئیں، حیفہ میں تیل صاف کرنے کا پلانٹ اور پیٹرو کیمیکل فیکٹری کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکیوں کے کچھ دیر بعد ہی اسرائیل نے سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بھی میزائل حملہ کیا ، خاتون اینکر لائیو نشریات کے دوران خدمات انجام دے رہی تھی کہ اسرائیلی میزائل عمارت پرگرا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔