امن کےدشمن اسرائیل کی دہشتگردی میں کمی نہ آسکی،نہتےفلسطینیوں پرہزاروں پاؤنڈوزنی بم گرادئیےبمباری سےمزیدسوافرادشہیدجبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
گزشتہ سال7اکتوبرسےمظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے،جس میں اب تک ہزاروں افرادشہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ خواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیا،اسرائیلی بربریت کےنتیجےمیں غزہ میں خوراک اورادویات جیسےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔اسرائیل غزہ میں نسل کشی کررہاہے۔
عرب میڈیاکی رپورٹ کےمطابق شمالی غرہ میں پناہ گزینوں کےکیمپ پراسرائیل نےاس وقت حملہ کیاجب تقریبا250کےقریب فلسطینی نمازفجراداکرہےتھے،اسرائیل نےنہتےمسلمانوں پردوران نمازبمباری کردی، میزائلوں کے حملے میں 100 فلسطینی شہیدہوئے جن میں بڑی تعداد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق صیہونی فوج نےپناہ گزینوں کےکیمپ پرتین بم گرائے، ہر بم کا وزن 2 ہزار پاؤنڈ تھا، اسرائیلی حملے کا نشانہ بننے والےسکول میں بےگھرفلسطینیوں نے پنا ہ لے رکھی تھی۔
دوسری جانب دہشتگر داسرائیل نےدعویٰ کیاہےکہ سکول حماس کا ہیڈ کوارٹر تھا جہاں دہشت گرد موجود تھے جبکہ غزہ کے حکام کا کہناہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر سکول کو نشانہ بنایا، فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے الدرج کےسکول پراسرائیلی بمباری کومکمل طورپر جنگی جرم قراردیدیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک39 ہزار 700 فلسطینی شہید اور 91 ہزار 700 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا کھلا ہاتھ ہے،خواجہ آصف
فروری 4, 2025پشاورہائیکورٹ کےایڈیشنل ججزنےعہدےکاحلف اٹھالیا
فروری 4, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملین پاؤنڈ کیس کیس کی سماعت کا معاملہ190
اپریل 17, 2024 -
پاکستان شاہینزاوربنگلہ دیش اےکا پہلامیچ کل ہوگا
جولائی 18, 2024 -
فلسطینی عوام کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،مریم نواز
نومبر 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔