اسرائیلی فوج کی دہشتگردی جاری:مغربی کنارے پر دھاوا بول دیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کاسلسلہ نہ رک سکا،صہیونی فوج نےبلڈوزروں کی مدد سے مغربی کنارے کے شہر جنین پر دھاوا بول دیا۔ مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
گزشتہ سال سات اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی فوج کی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہےجس میں اب تک ہزاروں مظلوم فلسطینی شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ ترتعدادخواتین اورمعصوم بچوں کی ہے،اسرائیلی بربریت سےغزہ کوکھنڈرمیں بدل دیاگیاہے جس کی وجہ سےخوراک اورادویات جیسے سنگین مسائل پیداہورہےہیں،اسرائیلی وحشیت سےغزہ سڑکیں اورعمارتیں ملبے کاڈھیربن گئی ہیں جن کودوبارہ آبادکرنےکےلیےصدیوں درکارہیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق فلسطین کےمغربی کنارےشہرجنین پررات بھراسرائیلی فوج کامحاصرہ رہا،جبکہ اسرائیلی فوجی مقبوضہ مغربی کنارے میں پناہ گزین کیمپ کے اطراف تعینات ہیں۔اسرائیلی فوج اپنی دہشتگردی کوبرقراررکھتےہوئےجبریات میں گھروں کو دھماکوں سے اڑا رہے ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی سول ڈیفنس کی جانب سے بتایا گیا کہ جبالیہ اور خان یونس میں صیہونی فوج کے حملوں میں مزید 12 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 90 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، غزہ کی 90 فیصد سے زائد عمارتیں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے یا تو مکمل تباہ ہو چکی ہیں یا پھر رہنے کے قابل نہیں ہیں جس کی وجہ سے غزہ کی لاکھوں نفوس پر مشتمل آبادی پناہ گزین کیمپوں میں سکونت اختیار کرنے پر مجبور ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔