اسرائیلی کے آرمی چیف نے غزہ میں حملے کو غلطی قرار دے دیا

0
73

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے آرمی چیف ہرزی حالوی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں فضائی حملے کے دوران 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت ایک سنگین غلطی تھی، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، رات کے وقت غلط شناخت کی وجہ سے حملہ ہوا، ہمیں عالمی مرکزی کچن کے اراکین کو غیر ارادی طور پر پہنچنے والے نقصان پر افسوس ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی آرمی چیف کا اعترافی بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب فضائی حملے کے دوران 7 امدادی کارکنوں کی ہلاکت کے واقعے کیخلاف بین الاقوامی سطح پر آوازیں بلند ہوئی ہیں، اسرائیل نے پیر کے روز عالمی مرکزی کچن (ڈبلیو سی کے) کے قافلے کو نشانہ بنایا تھا۔

امریکا میں قائم غذائی خیراتی ادارے عالمی مرکزی کچن نے کہا تھا کہ حملے میں ان کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ غزہ کے قصبے دیر البلح میں ایک گودام سے نکل رہا تھا، حملے میں 7 افراد ہلاک ہوئے جن میں آسٹریلوی، برطانوی، فلسطینی، پولش اور امریکی شامل تھے۔

جنگ کے آغاز سے این جی او غزہ کے بے گھر باشندوں کو کھانا کھلانے میں شامل رہی اور یہ ان دو تنظیموں میں سے ایک تھی جو سمندری راستے سے پہنچنے والی غذائی امداد کی ترسیل کی قیادت کر رہی تھی، ہلاک ملازمین نے کچھ روز پہلے 100 ٹن سے زیادہ امداد جہاز سے اتاری تھی۔

Leave a reply