اسرائیل مغربی کنارےکےمعاملےمیں کوئی اقدام نہیں کرےگا،امریکاکی انتباہ

0
5

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ اسرائیل مغربی کنارےکےمعاملےمیں کوئی اقدام نہیں کرےگا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاہوم لینڈسیکیورٹی کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ امریکامیں سمندرکےراستےسےمنشیات اسمگلنگ کوروک دیاہے،چینی صدرشی جن پنگ سےفینٹانیل سےمتعلق بات کروں گا،چین فینٹانیل کی اسمگلنگ کےلئےوینزویلا کو استعمال کررہاہے،جلدوینزویلامیں زمینی کارروائی دیکھنےکوملے گی، وینزویلا کےقریب بی ون بمبار طیاروں کی رپورٹس درست نہیں ہیں۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ کولمبیامنشیات کااڈاہے،یہ ملک زیادہ دیرتک اس سےبچ نہیں پائےگا، کولمبیا کے صدرگستادوپیٹرونااہل رہنماہیں،کولمبیامیں بڑےپیمانے پرکوکین کی تیاری ہورہی ہے، میکسیکو کارٹلز کے قبضےمیں ہےاورامریکاکوان سے اپنی حفاظت کرناہوگی،جولوگ منشیات امریکالارہےہیں،ہم انہیں ختم کردیں گے۔میراخیال ہےچینی صدرکےساتھ ملاقات کےنتائج اچھےہوں گے۔
امریکی صدرکااسرائیل کوخبردارکرتےہوئےکہناتھاکہ اسرائیل مغربی کنارے کے معاملےمیں کوئی اقدام نہیں کرےگا،فلسطینیوں کومغربی کنارےسےمتعلق فکرمند ہونےکی ضرورت نہیں،امریکامیں آدھے سے زیادہ قتل غیرقانونی تارکین وطن نےکیے،بائیڈن کیوں چاہتےتھےکہ غیرقانونی تارکین وطن امریکاآئیں، امریکا25ملین غیرقانونی تارکین وطن کوکیوں آنےدیاگیا۔

Leave a reply