اسرائیل کا ایران پر حملہ: پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف سمیت6ایٹمی سائنسدان شہید

0
12

اسرائیل کےایران پرحملےکےنتیجےمیں پاسداران انقلاب کے سربراہ، ایرانی آرمی چیف سمیت6ایٹمی سائنسدان شہید ہوگئے۔
ایرانی میڈیانےتصدیق کی ہےکہ تہران پر کیے گئےحملےمیں مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری اور پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی ،پاسداران انقلاب کےسینئرکمانڈرغلام علی راشد شہیدہوئے ہیں،جبکہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر اسماعیل قانی بھی شہیدہوگئےہیں۔
ایرانی میڈیانےاس بات کی بھی تصدیق کی ہےکہ نطنزمیں نیوکلیئرسائٹ پرکام کرنےوالےایٹمی سائنسدانوں کونشانہ بنایاگیا،جس میں ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مہدی طہرانچی اورڈاکٹرفریدون عباسی بھی شہیدہوگئے۔اسرائیلی حملوں میں ایران کے 6 جوہری سائنسدان مارے گئے ہیں جبکہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر خاص کمانڈر علی شمخانی بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی میڈیاکےمطابق اسرائیلی حملوں میں عام شہریوں اور بچوں سمیت 5شہیدہوئےجبکہ 20زخمی ہوئے۔ایران نےملک بھرمیں ہنگامی حالت کااعلان کردیا،ملک کافضائی دفاعی نظام مکمل طورپرالرٹ ہے۔
عرب میڈیاکےمطابق ایرانی شہروں قم اورتبریزپربھی اسرائیل نےحملےکیےجبکہ اسرائیل نےتہران کےاردگردکم ازکم6فوجی اڈوں پرحملہ کیا۔
دوسری جانب اسرائیلی دفاعی عہدیدارکاکہناہےکہ ایران پرحملوں کاپہلامرحلہ مکمل ہوگیا،ایران پرحملےکادوسرامرحلہ شروع کردیاہے،اسرائیلی لڑاکاطیاروں نےایران میں ریڈاراورفضائی دفاع کونشانہ بنایا۔

Leave a reply