اسلام آباد:دامن ِکوہ سے سید پور ولیج تک کیبل کار اور چیئر لفٹ چلانے کا فیصلہ

0
7

اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کا نیا سلسلہ، دامن کوہ سے سید پور ویلیج تک کیبل کار اور چیئر لفٹ چلانے کا فیصلہ،وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے اسلام آباد میں سیاحت کے فروغ کیلئے دامن ِ کوہ سے سیدپور ویلیج تک کیبل کار اور چیئر لفٹ چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
اس منصوبے سے حاصل ہونیوالی آمدنی اسلام آباد کی ترقی کے لیے استعمال کی جائے گی۔سی ڈی اے کے چیئرمین اور اسلام آباد کے چیف کمشنر نے منصوبے کیلئے پی سی ون کی تیاری کا حکم دیدیا ۔
کیبل کار اور چیئر لفٹ کو اسلام آباد کی اہم سیاحتی تفریحات میں شامل کیا جائے گا، تاکہ سیاحت اور شہر کی معیشت کو فروغ مل سکے۔اس سلسلے میں چینی وفد نے سی ڈی اے چیئرمین کی سیاحت اور تفریحی سہولتوں کو فروغ دینے کی کوششوں کی تعریف کی ہے اور چین کی تکنیکی مہارت اور تجربے کا اشتراک کرنے کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply