اسلام آبادمیں دفعہ144کےنفاذمیں مزیداضافہ،نوٹیفکیشن جاری

0
16

وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں دفعہ144کےنفاذمیں مزید2ماہ کی توسیع کردی گئی جس کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق اسلام آبادمیں جلسے،جلوس،وال چاکنگ اوراسلحےکی نمائش پرپابندی عائد کردی گئی جبکہ اسٹون کرشنگ،غیرقانونی آئل اینڈگیس ایجنسیوں پرپابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ راول ڈیم میں کشتی رانی،آتش بازی کےسامان کی خریدوفروخت پربھی پابندی عائدکردی گئی جبکہ اخبارات کواشیاکی پیکنگ کیلئےاستعمال کرنےپربھی پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ لاؤڈسپیکر،ایمپلی فائراورساؤنڈسسٹم پرپابندی ہوگی،اسلام آبادمیں ڈرونز اڑانے اور صاف پانی جمع کرنےپربھی پابندی ہوگی۔

Leave a reply