اسلام آبادہائیکورٹ کےججزکاآئندہ ہفتےکاڈیوٹی روسٹرجاری

0
1

چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سرفرازڈوگرکی منظوری سےججزکاآئندہ ہفتےکاڈیوٹی روسٹرجاری کردیاگیا۔
ڈیوٹی روسٹرکےمطابق جسٹس بابرستاراورجسٹس سرداراعجازاسحاق خان کےسنگل بینچزختم کردئیےگئے ،دونوں ججزکاٹیکس سےمتعلق کیسزکیلئےخصوصی ڈویژن بینچ تشکیل دےدیاگیا۔اسلام آبادہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے9سنگل بینچزاور 5ڈویژن بینچ دستیاب ہوں گے۔
روسٹر کےمطابق جسٹس بابرستار،جسٹس سرداراعجازاسحاق خان کی عدالت کےکیسزدوسرےبینچزکومنتقل کردئیےگئے،عافیہ صدیقی کیس جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سےجسٹس انعام امین منہاس کو منتقل کردیاگیا۔

Leave a reply