اسلام آباد: رومانیہ کی مسلح افواج کے دن کے موقع پر خصوصی تقریب

0
14

اسلام آباد میں رومانیہ کے سفارتخانے کی طرف سے رومانیہ کی مسلح افواج کے دن کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر غیر ملکی سفارتکاروں، اعلیٰ حکومتی شخصیات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔
رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوئنیسکو اور ملٹری اتاشی کرنل کرسٹین رادوکو نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتکاروں، اعلیٰ سول اور عسکری حکام، سی ای او ڈسکورپاکستان ڈاکٹر قیصر رفیق سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پرشرکا نے باہمی تعلقات، دفاعی تعاون اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔ رومانیہ کے سفیر نے اپنے خطاب میں معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان اور رومانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں شاندار پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر رومانیہ کی مسلح افواج کے دن کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔

Leave a reply