اسلام آباد: سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے اچھی خبر

0
90

پاکستان ٹوڈے: وفاقی وزارتوں و اداروں میں خالی 1311 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر وزارت کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے،این او سی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سرپلس پول سے جاری کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سیز کے اجراء کے آفس میمورنڈم جاری کر دیئے۔

وزارتِ دفاع کے تحت پاک بحریہ میں گریڈ 16 کی 2 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری، ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروڈکشن میں ڈائریکٹر ایڈمن (گریڈ 19) کی ایک اسامی پر بھرتی کی منظوری۔

وزارتِ تجارت میں گریڈ ایک سے 15 کی 136 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری۔ قومی ادارہ برائے بحالی معزور افراد میں گریڈ ایک سے 15 کی 21 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری، وزارتِ موسمیاتی تبدیلی میں گریڈ ایک سے 15 کی 11 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری۔

اسلام آباد پولیس میں گریڈ ایک سے 15 کی 1136 خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ میں الیکٹرانک انجینئر گریڈ 17 کی 4 اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

Leave a reply