اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت شروع
پاکستان ٹوڈے: چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی چھ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہیں، کیس کی کاروائی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی جارہی ہے۔
کمرہ عدالت میں کوئی کراس ٹاک نہ کرے،عدالتی وقار کا احترام کریں، جس نے عدالت میں ذاتی گفتگو کرنی ہے وہ کمرہ عدالت چھوڑ کر چلا جائے۔ جسٹس یحیی آفریدی نے خود بنچ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا، سوشل میڈیا سمیت دیگر فورم سے عدلیہ پر حملے کیے جارہے ہیں، عدلیہ پر تنقید کرنے والوں کو عدلیہ کی آزادی سے کوئی لینا دینا نہیں۔
ماضی کا ذمہ دار نہیں ہوں جب سے حلف لیا تب سے سپریم کورٹ کے اقدامات کا ذمہ دار ہوں، سپریم کورٹ تو اپنی ذمہ داری میں ناکام ہوچکی تھی، پارلیمنٹ کا شکریہ کہ اس نے سپریم کورٹ کو بچا لیا، پارلیمنٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون بنا کر سپریم کورٹ کا کام کر دیا۔
ججز خط پر انکوائری کمیشن بنا تو سابق چیف جسٹس کیخلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے، کمیشن کے سربراہ سابق چیف جسٹس سربراہی چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، کوئی شک میں نہ رہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کوئی آنچ آنے دیں گے
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔