اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت لیا

0
199

پی ایس ایل 9: کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر شان مسعود الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

کراچی کنگز نے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں ٹم سائفرٹ، عامر خان اور لوس ڈی پلوئے کراچی کنگز میں شامل ہیں جبکہ جیمز ونس اور ڈینئل سیمز کی طبیعت خراب، محمد اخلاق کو آرام دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کی ٹیم میں اہیلس ہیلز اور رومان رئیس کی واپسی ہوئی ہے، حیدر علی اور ٹائمل ملز کو ڈراپ کیا گیا

شاداب خان کا کہنا تھا کہ پاور پلے میں بیٹنگ، بولنگ دونوں میں اچھا پرفارم نہیں کرپارہے۔

کراچی کنگز کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہر میچ کا ہر پوائنٹ اہمیت کا حامل ہے اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

Leave a reply