حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرآج پاکستان بھرمیں یوم سوگ منایاجارہاہے۔
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پرملک بھرمیں یوم سوگ منانےکافیصلہ گزشتہ روزوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا تھا۔ایوان صدر ،وزیراعظم آفس اورپارلیمنٹ ہاؤس سمیت تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔
اجلاس میں نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور پارلیمنٹ میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کیلئے ایک خصوصی قرارداد پیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
واضح رہےکہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئےتہران میں موجودتھےجہاں پراُن کواُن کےمحافظ کےساتھ شہیدکیاگیا۔جس پرایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای نےفوری طورپراپنی سپریم کونسل کااجلاس بلایااوراس میں فیصلہ کیاگیاکہ ایران اسرائیل کوبھرپورجواب دےگا۔
ریلوے کن مسافروں کو 50 فیصد رعایت دے رہا ہے؟
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔