اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہے،خامنہ ای

0
68

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نےکہاہےکہ حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کابدلہ لیناایران پرفرض ہے۔
ایران میں اسرائیلی حملےکےنتیجےمیں حماس کےسیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اپنےمحافظ سمیت شہیدہوگئے۔
اسرائیل نےحملہ ایران کےشہرتہران میں اس وقت کیاجب سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ ایرانی صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کےلئے تہران میں موجودتھے،حملہ اسرائیلی وقت کےمطابق رات 2بجےکیاگیا۔
جس پرایرانی سپریم لیڈرخامنہ ای کاسخت ردعمل دیتےہوئےکہناہےکہ سربراہ حماس اسماعیل ہنیہ کو قتل کر کے اسرائیل نے خود کو سخت سزا دینے کی راہ ہموار کی۔ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہے کیونکہ وہ ہماری سرزمین پر شہید ہوئے۔

Leave a reply