اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود بڑی کمی کا اعلان کردیا

0
67

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 150بیسس پوائنٹ کمی کرتے ہوئے22 فیصد سے 20.5 فیصد تک کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں کمی کا فیصلہ آج ہونے والے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔

مریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق حالیہ کمی ملک میں 4 برسوں کے دوران شرح سود میں ہونے والی پہلی کمی ہے۔

اجلاس میں نوٹ کیا گیا کہ توقعات کے مطابق فروری سے مہنگائی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے اور مئی کے مہینے کا آٹ ٹرن توقعات سے زیادہ بہتر رہا۔
خیال رہے کہ ملک میں جون 2023سے شرح سود 22فیصد پر برقرار تھی۔

Leave a reply