اسٹیٹ بینک نےمانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،شرح سودمیں ڈھائی فیصدکمی کا اعلان

0
29

اسٹیٹ بینک نےمانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،شرح سود میں ڈھائی فیصدکمی کا اعلان کردیاجس کے بعد شرح سود15فیصدکی سطح پرآگئی۔
اعلامیے کہ مطابق اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی نےپالیسی ریٹ کو250بی پی ایس کم کرکے15فیصدکردیا۔
اعلامیہ کےمطابق مہنگائی توقع سے زیادہ تیزی سے کم ہوئی ہے اور اکتوبر میں اپنے وسط مدتی ہدف کے قریب پہنچ گئی ہے، آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کے نئے پروگرام کی منظوری دی جس سے غیر یقینی کیفیت کم ہوئی ہے اور مجوزہ بیرونی رقوم کی آمد کے امکانات بہتر ہوئے ہیں۔
زری پالیسی کمیٹی نے کہا ہے کہ سخت زری پالیسی موقف مہنگائی میں کمی کے رجحان کو برقرار رکھنے میں بدستور کردار ادا کررہا ہے، غذائی مہنگائی میں تیزی سے کمی، تیل کی سازگار عالمی قیمتوں اور گیس ٹیرف اور پی ڈی ایل ریٹس میں متوقع ردوبدل کی عدم موجودگی نے ارزانی کی رفتار بڑھا دی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ زری پالیسی موقف مہنگائی کو 5-7 فیصد ہدف کی حدود میں رکھتے ہوئے پائیدار بنیادوں پرقیمتوں کے استحکام کا مقصد حاصل کرنے کے لیے مناسب ہے، زری پالیسی موقف سے معاشی استحکام کو تقویت ملے گی اور پائیدار بنیاد پر معاشی نمو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a reply