اسٹیٹ بینک کاشرح سود11فیصدپربرقراررکھنےکافیصلہ

0
5

اسٹیٹ بینک نےنئی مانیٹری پالیسی کااعلان کردیا،نئی مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک نےشرح سود11 فیصدپربرقراررکھنےکافیصلہ کیاہے۔
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔
اعلامیہ کےمطابق مئی 2025میں مہنگائی کی شرح 3.5فیصدرہی،مئی میں مہنگائی میں معمولی کمی دیکھی گئی،مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ ایک کروڑ20لاکھ ڈالرسرپلس رہا،مئی میں 3.7ارب ڈالرکی ترسیلات موصول ہوئیں۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ امید ہے کہ مہنگائی آگے چل کر آئندہ مالی سال کے دوران مستحکم ہوجائے گی۔ اقتصادی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے اور پیشگوئی ہےکہ یہ اگلے سال مزید بڑھے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ تجارتی خسارے میں مستقل اضافہ ہورہا ہے اور مالی رقوم کی آمد کمزور ہے تاہم آئندہ مالی سال کے بجٹ کے چند مجوزہ اقدامات درآمدات بڑھا کر اس تجارتی خسارے میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔

Leave a reply