اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی قومی اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

0
115

اسلام آباد : اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس ہوا، قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور قومی ترانے سے ہوا۔

قومی ترانے کے بعد اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا جبکہ ن لیگ کے اراکین بھی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر جواباً نعرے بازی کرنے لگے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید نعرے بازی ہوئی ، گیلری میں ن لیگ کارکنان نے ’’دیکھو دیکھو کون آیا شیر آیا شیر آیا ‘‘کے نعرے لگائے۔

اسپیکرراجہ پرویزاشرف نے تمام اراکین سے درخواست کی کہ اپنی نشستوں پر بیٹھ جائیں، آپ ابھی ممبر ہی نہیں بنے ہیں پہلے ان کو بٹھائیں۔

جس کے بعد قومی اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے اپنےعہدے کا حلف اٹھایا ، اسپیکر راجہ پرویزاشرف نومنتخب اراکین قومی اسمبلی سے حلف لیا۔

ارکان اسمبلی یکے بعد دیگرے اسپیکر اسمبلی کی ڈائس پر جاکر رول آف ممبر پر دستخط کریں گے اور اجلاس کے اختتام پر اسپیکر کی جانب سے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوگا

Leave a reply