عوام نےہم پراعتمادکیاہم آپ کابھروسہ نہیں توڑیں گے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ عوام نےہم پراعتمادکیاہم آپ کابھروسہ نہیں توڑیں گے۔ اس بارگندم نہیں خریدی تومجھ پربہت تنقیدکی گئی۔
حافظ آبادمیں کسان کارڈکےاجراکی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ کسان کارڈکےآغازپرسب کومبارکباددیتی ہوں،وزیرزراعت اورسیکرٹری کوشاباش دیتی ہوں،بہت سارے منصوبوں پروزیرسےزیادہ میں محنت کرتی ہوں،کسان بھائیوں کی زندگی میں بہتری کےلئے کوشش کررہی ہوں،کسانوں کےلئے ہمارےپراجیکٹس نوازشریف کےدل کےقریب ہیں،نوازشریف کوکسان کارڈکااجراکرناتھا،اس بارگندم نہیں خریدی تومجھ پربہت تنقیدکی گئی۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ روٹی کی قیمت 30روپےجارہی تھی اورآٹابھی مہنگاہورہاتھا،مجھےعوام کی روٹی کاخیال کرناہے،کسان کارڈسےآڑھتی اوربلیک میلنگ سےجان چھوٹ جائیگی،کسانوں کواب کسی کےہاتھوں بلیک میل نہیں ہوناپڑےگا،حکومت کبھی بھی کسان سےگندم نہیں خریدتی،آڑھتی کسان سےگندم خریدکرحکومت کوفروخت کردیتاہے،حکومت پہلی بارڈائریکٹ کسانوں تک پہنچی ہیں،اربوں روپےسےکسان پیکج کاآغازکیاہے،فی فصل ڈیڑھ لاکھ روپےکاقرضہ کسانوں کودیاجارہاہے۔عوام نےہم پراعتمادکیاہم آپ کابھروسہ نہیں توڑیں گے۔
اُن کاکہناتھاکہ کسان آڑھتی سےقرض لےکرسودسمیت واپس کرتاتھا،کسان اب حکومت سےجتناقرض لیں گےاتناہی واپس کرینگے،کسانوں کواب قرض پرسودکی ادائیگی کرنےکی ضرورت نہیں،کسان کارڈکےلئے 12لاکھ سےزیادہ درخواستیں موصول ہوئیں،کسان کارڈکی تعدادبڑھاکر5سےساڑھے7لاکھ کردی ،ٹریکٹر پر10لاکھ کی سبسڈی حکومت پنجاب دےگی۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔