اطالوی شہر وینس آنیوالے سیاحوں کو فیس دینا ہو گی

0
129

پاکستان ٹوڈے: اٹلی کے معروف سیاحتی شہر وینس آنیوالے سیاحوں کو اب فیس ادا کرنا ہو گی۔ اطالوی شہر وینس کی انتظامیہ نے شہر میں داخلے پر فیس عائدکر دی۔

تفصیلات کے مطابق وینس میں داخل ہونیوالے غیرملکی سیاحوں کو ایپ کے ذریعے فیس ادا کرنا ہوگی۔ فیس کی وصولی کا بنیادی مقصد سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انتظامی اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے۔یوںوینس سیاحوں سے داخلہ فیس وصول کرنے والا دنیا کا پہلا شہر بن گیا۔

وینس میںغیر ملکی سیاحوں کی آمد بہت بڑھ چکی، جس کے باعث انتظامیہ کو کئی مشکلات درپیش ہیں۔ وینس نہروں کا شہرہےاور یہاں آمد ورفت کیلئے کشتیاں چلتی ہیں۔ سیاحوں کیلئے یہ کشتیاں خصوصی دلچسپی کا باعث ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج سے وینس میں رات نہ گزارنے کے ارادے سے آنیوالے کسی بھی غیر ملکی سیاح کو داخلہ فیس کی مد میں 5 یورو ادا کرنا ہوں گے۔

شہر کے داخلی راستوں پر کوئی باضابطہ مانیٹرنگ سسٹم تو موجود نہیں ،تاہم انسپکٹرز گشت لگاکر چیکنگ کیا کریں گے۔ داخلہ فیس دیے بغیر وینس میں دخل ہونیوالوں پر 50 سے 300 یورو جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

وینس کی انتظامیہ نے داخلہ فیس متعارف کرانے کے ساتھ بڑے کروز شپس پر بھی پابندی عائد کی ہے اور سیاحوں کے گروپس کے حجم کے حوالے سے بھی نئی حدود کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply