لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت داخلہ کواب تک ہونے والی تفتیش کی رپورٹ ارسال کر دی گئی۔
رپورٹ وفاقی پولیس کی جانب سے وزرات داخلہ کو بھجوائی گئی ہے۔ دو اپریل کوھائی کورٹ کے 8ججز کو مشکوک خطوط ملے۔ تین۔ چار اور پانچ اپریل کو سپریم کورٹ کے ججز کو بھی خط موصول ہوئے۔
ججز کو ریشم ، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے ، معاملے الگ الگ دو مقدمات درج کئے جا چکے ہیں۔ خط پر آرسینک پاؤڈر پایا گیا جس کی مقدار زہریلی نہیں تھی۔
آرسینک جن جن پنسار سے ملتا ہے ان کا بھی ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے۔ تفتیشی ٹیمیں ان تمام دکانوں کے دورے کر رہی ہے۔ سی ٹی ڈی کی دو ٹیمیں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لئے بنائی گئی ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج اور خط بھیجنے والوں کے نام نادرا کو بھجوا دئیے گئے۔ لفافوں پر تحریر اور سیاہی کو تجزیہ کے لئے ایکسپرٹ کو بھجوا دیا گیا۔ خط پر لگائی جانیوالی پوسٹل سٹیمپ کا بھی تجزیہ کیا جارہا ہے۔ سپریم کورٹ اور ھائی کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کراوائی جارہی ہے۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
روس کایوکرینی فوج کے صنعتی کمپلیکس پرجدیدمیزائل سےحملہ
نومبر 22, 2024 -
190ملین پاؤنڈکیس : تفتیشی افسرپرجرح مکمل نہ ہوسکی
ستمبر 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔