افغانستان دہشتگردی کاگڑھ ہے،اقوام متحدہ کی سنسنی خیزرپورٹ

0
15

افغانستان دہشتگردی کاگڑھ ہے،یواین سیکیورٹی کونسل نے دہشتگردی سےمتعلق مانٹیرنگ رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق افغانستان میں2درجن سےزائددہشتگردگروپ متحرک ہیں،کالعدم ٹی ٹی پی کوافغانستان سےبھرپورحمایت مل رہی ہے،افغان سرزمین سےکالعدم ٹی ٹی پی نےپاکستان پر600حملےکیے،طالبان ٹی ٹی پی کولاجسٹک اورآپریشنل سپورٹ فراہم کرتےہیں۔
یواین کی رپورٹ میں کہاگیاکہ طالبان کی جانب سےکالعدم ٹی ٹی پی کی مالی معاونت بھی کی جاتی ہے،نورولی محسودکےخاندان کوماہانہ 30لاکھ افغانی ملتے ہیں، کنٹر، ننگرہار،خوست اورپکتیامیں ٹی ٹی پی کےٹریننگ کیمپس ہیں،کالعدم ٹی ٹی پی میں افغان طالبان کےاہلکاربھی بھرتی ہوتےہیں،القاعدہ طالبان اورٹی ٹی پی کےاشتراک سےٹی جےپی کی بنیادرکھی گئی۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ بلوچستان میں کالعدم بی ایل اےمجیدبریگیڈنےکئی دہشتگردکارروائیاں کیں، مجیدبریگیڈکےداعش خراسان اورٹی ٹی پی سے رابطے ہیں،مجیدبریگیڈداعش اورالقاعدہ کی طرح ایک دہشتگردتنظیم ہے،مجیدبریگیڈکواقوام متحدہ کی دہشتگردوں والی فہرست میں شامل ہونا چاہیے۔

Leave a reply