افغانستان کیساتھ بات چیت :وفاقی دیرآئےمگردرست آئے ،بیر سٹر سیف

0
2

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف  نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کرنے پر وفاق دیر آئے مگر درست آئے۔
مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ ہماری بار بار کی اپیل پر وفاق کا افغانستان کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنا خوش آئند ہے، خیبر پختونخوا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے، خیبر پختونخوا حکومت کو نظر انداز کرنا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے، خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے تین ماہ پہلے ٹی او آرز وفاق کو بھیجے تھے، ہمارے ٹی او آرز بات چیت کے عمل کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں، ٹی او آرز میں قبائلی عمائدین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا ذکر کیا گیا ہے، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر بات چیت سود مند ثابت نہیں ہوسکتے، خطے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔

Leave a reply