اقلیتوں کی پہچان ہےکہ آپ ایک سچےاورپکےپاکستانی ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

0
16

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ اقلیتوں کی پہچان ہےکہ آپ ایک سچےاورپکےپاکستانی ہیں۔
اقلیتی کارڈپروگرام کےاجراکی تقریب سےخطاب کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ اقلیتوں کااتنابڑاحصہ ہےجتناباقی پاکستانیوں کاہے،ان کانام مائنارٹییزرکھ دیامیرادل نہیں مانتا،اقلیتوں کی پہچان ہےکہ آپ ایک سچے اورپکے پاکستانی ہیں،ہمارےجھنڈےمیں سفیدرنگ آپ کی نمائندگی کرتاہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ میرےوالدنےہمیشہ کہااقلیتوں کواقلیت نہ کہو،جب ایسٹرآیاتومیں مریم آبادگئی بہت پیارسےاستقبال کیاگیا،انہوں نےبتایامریم آبادمیں130سال بعدکوئی حکمران آیاہے،ہم نےاقلیتوں کےبجٹ کو200فیصدبڑھایا،ہمیں پورےپنجاب سےایک لاکھ درخواستیں آئیں،50ہزارگھرانوں کواقلیتی کارڈکااجراہوگیاہے۔
مریم نواز کاکہناتھاکہ ہر3ماہ بعدحکومت پنجاب کی طرف سےساڑھے10ہزار ملےگا،اس رقم کوہم 75ہزارروپےتک لیکرجائیں گے،یہ صرف 10ہزارنہیں بلکہ نوازشریف کی طرف سےتحفہ ہے۔

Leave a reply