اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل نے اسرائیل پر پابندیوں کیلئے قرارداد منظور
پاکستان ٹوڈے :غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی جانب سے قرارداد اسلامی تعاون تنظیم کے ذریعے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی، قرارداد کے حق میں 47 رکن ممالک میں سے 28 نے ووٹ دیا، 3 نے مخالف کی اور 13 نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
منظور ہونے والی قرارداد میں اسرائیلی حملوں کو نسل کشی کے مترادف قرار دیا گیا جس میں بچوں، خواتین سمیت 33,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، قرارداد میں عالمی برادری سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ عالمی عدالت انصاف نے جنوری میں فیصلہ دیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کا خطرہ ہے، اسرائیل کو ہتھیاروں، گولہ بارود اور دیگر فوجی ساز و سامان کی فروخت، منتقلی یا فراہمی روکی جائے تاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔
بلقان:برفانی طوفان نےتباہی مچادی،لاکھوں افرادمتاثر
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔