
عدالت نے الیکشن دھاندلی کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اورشیر افضل مروت کی درخواستوں کونمبرلگانےکاحکم دےدیا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نےانتخابات دھاندلی کیس کی سماعت کی۔
عدالت نےعام انتخابات دھاندلی کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردئیے۔اوررجسٹرار آفس کو درخواستوں کو نمبر لگانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواستوں کو نمبر لگانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر وکلاء تیاری کرکے پیش ہوں۔
دوران سماعت وکیل شیر افضل مروت نے دلائل دیے کہ انتظامی سائیڈ پر جوڈیشل اعتراضات کا کوئی جواز نہیں لہٰذا اعتراضات ختم کیے جائیں۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے اعتراضات ختم کرنے کی استدعا منظور کرکے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں مزیداضافہ
جولائی 31, 2024 -
پی ٹی آئی نےشیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کردی
اگست 3, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔