چیف الیکشن کمشنرنےکہاکہ الیکشن کمیشن آئین وقانون کےتحت کام کرتارہےگا۔
اسلام آبادکےتین حلقوں کےالیکشن ٹریبیونل کی تبدیلی کےمعاملےمیں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ وکیل انجم عقیل نے کہا کہ ہم دوبارہ درخواست جمع کروا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عامر مغل کے صاحبزادے پیش ہوئے ۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ہم تو یہاں اجنبی ہیں اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ کیسے اجنبی ہیں آپ؟ شعیب شاہین نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو ناانصافیاں کی گئیں ان کی بات کر رہا ہوں۔
عامر مغل کے صاحبزادے نےکہاکہ میرے والد پر متعدد ایف آئی آرز ہیں اس لیے ہم وکیل بھی نہیں کرسکے، ہمیں تین سے چار ہفتوں کا وقت دیا جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کل تک کا وقت دیتے ہیں آپ وکیل کرلیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ہدایت دی کہ تین حلقوں کیلئے الگ الگ درخواست جمع کروائیں، آپ سنجیدہ نہیں لگ رہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم درخواست مسترد کر دیں؟
پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں کمیشن کے آخری آرڈر کی کاپی نہیں ملی ،درخواست دینے کے باوجود آرڈر کی کاپی نہیں دی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر نے سماعت کے بعد 5 منٹ میں آرڈر کی کاپی فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس بات کی انکوائری کروائیں گے کہ آرڈر کی کاپی کیوں فراہم نہیں کی گئی؟
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا، چاہے کوئی ہمیں گالیاں دے ہم آئین اور قانون پر عمل کریں گے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ ہم نے آج تک گالی نہیں دی اس پر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ یہ بات آپ اپنے ساتھیوں سے پوچھیں۔شعیب شاہین نے کہا کہ انصاف کے نظام کیلئے ہم اجنبی ہیں۔
رکن خیبرپختونخوا نے کہا کہ آپ کو کوئی فیور دے تو وہ انصاف کرتا ہے، باقی نا انصافی کرتے ہیں؟
26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج
دسمبر 26, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں بڑااضافہ
جولائی 10, 2024 -
انٹرنیشنل کرکٹ کا مشکل ترین ریکارڈ
جون 7, 2024 -
مسلسل قیمت میں اضافےکےبعدڈالرسستا ہوگیا
ستمبر 26, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔