امام حسین علیہ السلام کاچہلم آج منایاجارہاہےملک بھرمیں جلوس برآمد
ملک بھرمیں حضرت امام حسین علیہ السلام اورشہیدائےکربلاکاچہلم آج انتہائی عقیدت واحترام کےساتھ منایاجارہاہے،امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں آج مجالس ہونگی اورجلوس برآمدہونگے۔
لاہور:
چہلم امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے برآمد ہوکر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے کربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہو گا۔جلوس کے شرکاکو تین درجاتی حصار پر مبنی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ جلوسوں اور مجالس کے اختتام تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ پولیس ضلعی انتظامیہ،سیف سٹیز اتھارٹی اوردیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ٹیم کے طور پرمل کر کام کررہی ہے۔
سی سی پی او لاہوربلال صدیق کمیانہ کاکہناہےکہ چہلم کے جلوس اور عرس داتا صاحب کے دوران پارکنگ کے بہترین انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے۔پولیس افسران و اہلکار جلوس و مجالس کے اختتام تک الرٹ ہو کر فرائض سر انجام دیں۔چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام پر لاہور پولیس کے5ہزارسے زائد افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں کو بھر پورسیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، 12ایس پیز، 28 ایس ڈی ایس پیزاور 84 ایس ایچ اوز ڈیوٹی پر تعینات ہے۔
بلال صدیق کمیانہ کامزیدکہناہےکہ چہلم کے موقع پر6ایلیٹ فورس،12پی آریو،17ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ چہلم پر110پکٹس، 33واک تھرو گیٹس،11انٹری پوائنٹس اور20کنٹینر ز پوائنٹس لگائے گئے ہیں۔
جلوس کے روٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹر نگ کی جا رہی ہے جبکہ جلوس کے روٹ میں آنے والی بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد:
ادھر اسلام آباد میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ اثنا عشریٰ پر ختم ہو گیا۔
راولپنڈی:
راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس امام باگارہ کرنل مقبول سے برآمد ہو گیا، یہ جلوس روایتی راستوں کمیٹی چوک، لیاقت روڈ سے ہوتا ہوا فوارہ چوک پہنچے گا۔
جلوس کے عزادار فوارہ چوک پر نماز ظہرین ادا کریں گے،جلوس کے شرکا ڈنگی کھوئی چوک پر زنجیر زنی اور سینہ کوبی کریں گے جبکہ جلوس پرانا قلعہ اور جامع مسجد روڈ سے ہوتا ہوا قدیمی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہو گا۔
کراچی:
کراچی میں چہلم امام حسین علیہ السّلام و شہدائے کربلا کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد کی گئی۔
موبائل فون سروس بند:
دوسری جانب کراچی کےمختلف علاقوں میں چہلم امام حسینؓ پرسیکیورٹی کےپیش نظرشہرمیں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بندکردی گئی۔ گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر، کلفٹن سمیت کئی علاقوں میں سروس بند کردی گئی، کراچی میں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ صبح 8 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، حیدر آباد سمیت متعدد شہروں میں رات 12 بجے کے بعد ہی موبائل فون سروس بند کردی گئی۔
کوئٹہ:
ملک بھرکی طرح کوئٹہ میں بھی شہدائے کر بلا کے چہلم کے 2 جلوس برآمد ہوئے، مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینی مومن آباد علمدار روڈ سے برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بہشت زینب پر اختتام پذیر ہو گا۔
دوسرا جلوس ہزارہ ٹاؤن سے برآمد ہوا اور جلوس ہشت زینب قبرستان میں اختتام پذیر ہو گا، جلوسوں کے28 داخلی راستوں کو ایک روز قبل ہی قناتیں اور ٹرک کھڑے کر کے بند کردیا گیا تھا جبکہ دکانوں، مارکیٹوں، پلازوں اور عمارتوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔
جلوس کی سکیورٹی کے لیے 5 ہزار پولیس اور ایف سی جبکہ لیویز کے دو ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، پہاڑوں پر ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔
سال 2025میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہونگی؟نوٹیفکیشن جاری
دسمبر 23, 2024وفاقی کابینہ کااجلاس طلب،6نکاتی ایجنڈاجاری
دسمبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پیپلزپارٹی اورن لیگ کےدرمیان اختلافات واضح ہونےلگے
جولائی 29, 2024 -
واٹس ایپ کون سا نیا فیچر متعارف کرانے جارہا ہے؟
جون 22, 2024 -
بورڈ نے قذافی اسٹیڈیم کے قریب عمارت ہی خرید لی
اپریل 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔