امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےاعلان کےبعدروس کابھی ایٹمی تجربات کااعلان

0
26

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کےاعلان کے بعد روس نےبھی ایٹمی تجربات کااعلان کردیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق سربراہ روسی سلامتی کونسل سرگئی شوئیگونےکہاہےکہ دوسرےممالک نےایٹمی تجربات کئےتوہم بھی کریں گے، روس نےایٹمی دھماکےنہیں کئے،نئی جوہری میزائل ٹیکنالوجی کاتجربہ کیاتھا،ایٹمی دھماکےاورجوہری میزائل ٹیکنالوجی کاتجربہ دونوں مختلف چیزیں ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےایک مرتبہ پھرجوہری ہتھیاروں کےتجربات شروع کرنےکابیان دیاتھا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کاسوشل میڈیاپرجاری اپنےبیان میں کہناتھاکہ دیگر ممالک اپنے ایٹمی تجربات کر رہے ہیں، اس لیے امریکا کے لیے بھی ضروری ہے کہ وہ اپنی دفاعی تیاریوں کو جدید بنائے۔ ان کے اس بیان نے عالمی سطح پر تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے اور ماہرین نے ممکنہ نیوکلئیر اسلحہ کی دوڑ پر خبردار کیا ہے۔

Leave a reply