شادی کی خوشی میں دلہن کا ڈانس، دلہے کے گھر والے بارات واپس لے گئے

بھارتی ریاست ہریانہ میں شادی کی ایک تقریب اس وقت تنازع کا شکار ہوگئی جب دلہن کی انٹری کے موقع پر ڈانس پرفارمنس پر دلہے کے گھر والوں نے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بارات واپس لے لی۔
رپورٹس کے مطابق دلہن اپنی آمد کے وقت خوشی سے رقص کر رہی تھی، جسے مہمانوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی سے دیکھا، تاہم یہ انداز دلہا کے اہل خانہ کو ناگوار گزرا۔
بتایا گیا ہے کہ دلہن کے ڈانس پر دلہا کے والد اور بڑے بھائی نے سخت اعتراض کیا، جس کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
صورتحال اس حد تک بگڑ گئی کہ دلہا والوں نے شادی کی تمام رسومات منسوخ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تقریب ادھوری چھوڑ دی اور واپس چلے گئے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سینیٹ اجلاس طلب،42نکاتی ایجنڈاجاری
جنوری 20, 2025 -
طلباوطالبات کیلئے مصنوعی ذہانت نقصان دہ ہے یا فائدہ مند ؟
فروری 11, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














