
پنجاب حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کے طریقہ کار میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارتِ تعلیم کے تحت پہلے سے رجسٹرڈ مدارس کو نئی رجسٹریشن سے استثنیٰ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
مدارس کی رجسٹریشن سے متعلق ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
بل کے متن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل مذہبی تعلیم سے رجسٹرڈ مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی، جبکہ وفاقی سطح پر رجسٹرڈ مدارس پنجاب میں بھی دوبارہ رجسٹریشن کے پابند نہیں ہوں گے۔
قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے بعد ترمیمی بل کو حتمی منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے گورنر پنجاب کو ارسال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے دینی مدارس کے رجسٹریشن نظام کو یکجا کرنے اور سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا تھا۔
نئی ترامیم کے بعد وفاق المدارس اور دیگر دینی بورڈز کے تحت رجسٹرڈ مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
کاہنہ ٹیوشن سینٹرسانحہ14بچےجاں بحق،متعددزخمی
جون 30, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔
آرکائیوز
تاریخ سے دریافت کریں۔
| پیر | منگل | بدھ | جمعرات | جمعہ | ہفتہ | اتوار |
|---|---|---|---|---|---|---|
| 1 | 2 | 3 | 4 | 5 | ||
| 6 | 7 | 8 | 9 | 10 | 11 | 12 |
| 13 | 14 | 15 | 16 | 17 | 18 | 19 |
| 20 | 21 | 22 | 23 | 24 | 25 | 26 |
| 27 | 28 | 29 | 30 | 31 | ||














