کیا اسمارٹ فونز نئی نسل کے لیے برتھ کنٹرول بن گئے؟

0
8

امریکا کے نیشنل بیورو آف اکنامکس ریسرچ کی تحقیق کےمطابق سمارٹ فونزکےباعث شرح پیدائش میں کمی ہوئی ہے۔
امریکا کے نیشنل بیورو آف اکنامکس ریسرچ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 2007 سے اب تک امریکا میں بچوں کی پیدائش کی شرح میں 22 فیصد کمی آئی ہے۔
خیال رہے کہ 2007 وہ برس تھا جب پہلا آئی فون متعارف کرایا گیا اور تحقیق میں آئی فون یا اسمارٹ فونز کو برتھ کنٹرول (شرح پیدائش میں کمی کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات) قرار دیا گیا۔
ویسے تو ماہرین امریکا میں شرح پیدائش میں کمی کو کافی عرصے تک 2008 کے عالمی اقتصادی بحران سے منسلک کرتے رہے جس کے دورن کروڑوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہوا مگر جب معیشت ایک بار پھر بحال ہوئی تو بھی پیدائش کی تعداد معمول پر واپس نہیں آئی۔

Leave a reply