چیٹ جی پی ٹی کو سپر ایپ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

0
110

معروف کمپنی اوپن اے آئی اپنے مقبول چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلیاں کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی چیٹ جی پی ٹی کو ایک “سپر ایپ” میں تبدیل کرنے پر کام کر رہی ہے، جس میں جدید کوڈنگ ٹولز اور اے آئی ایجنٹس شامل کیے جائیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد نہ صرف صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے بلکہ کمپنی کی آمدن میں اضافہ بھی ہے، خاص طور پر ممکنہ حصص کی فہرست (شیئر لسٹنگ) سے قبل۔

اوپن اے آئی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین کے مطابق یہ تبدیلیاں کمپنی کی تنظیمِ نو کا حصہ ہیں۔

کمپنی اپنی توجہ زیادہ تر منافع بخش کارپوریٹ کلائنٹس کی طرف مرکوز کر رہی ہے تاکہ اے آئی مارکیٹ میں اپنی حریف کمپنی انتھروپک کے ساتھ بہتر مقابلہ کیا جا سکے۔

Leave a reply