ایرانی وزیرخارجہ کاسعودی ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ،خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے امریکا۔ایران مذاکرات کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گفتگو کے دوران خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ سفارتی پیش رفت کے اثرات پر باریک بینی سے غور کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا۔ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مذاکرات اور سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔















