عوام کیلئےمعمولی ریلیف،حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

0
7

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ نرخ ایک ہفتے کے لیے مؤثر رہیں گے۔

Leave a reply